جنگ رکوانے کیلیے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت۔وائٹ ہاوس نے تصدیق کر دی

جنگ رکوانے کیلیے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت۔وائٹ ہاوس نے تصدیق کر دی

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں جنگ کے خطرات کو کم کرنے کیلئے عالمی اور علاقائی سطح پر سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم رابطے کی تصدیق سامنے آ گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان  نے باضابطہ بیان میں تصدیق کی کہ امریکی صدر اور پاکستانی فوج کے سربراہ کے درمیان گفتگو ہوئی ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک نہایت حساس نوعیت کا سفارتی معاملہ ہے۔ ان کے مطابق امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات کرنے کا خواہاں نہیں اور کسی بھی پیش رفت کو حتمی شکل دینے سے قبل قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مزاکرات ،ایران کی 6 شرائط سامنے آگئیں

ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پسِ پردہ سفارتکاری جاری ہے اور مختلف ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم کسی بھی ممکنہ معاہدے یا پیش رفت کا باضابطہ اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان بھی اس سلسلے میں متحرک نظر آ رہا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تمام ضروری انتظامات اور سفارتی تیاریوں کو یقینی بنایا جائے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازع کا پرامن حل نکالا جائے اور خطے کو مزید عدم استحکام سے بچایا جائے۔ اس مقصد کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطے جاری ہیں اور مختلف سفارتی چینلز کو فعال کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *