ایرانی کسی بھی قیمت پر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ایرانی کسی بھی قیمت پر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قیمت پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے پیش رفت جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایرانی قیادت کو ختم کر دیا ہے اور اب ہم درست لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کی جنگی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اور ایران میں مسلسل کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ معاملات معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ایران اس حوالے سے سنجیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، شہبازشریف

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے مفاد میں مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

شہباز شریف نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اس بات پر زور دیتا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت ہی واحد مؤثر راستہ ہے اور موجودہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے فوری اور بامعنی مذاکرات ناگزیر ہیں۔

پاکستان نہ صرف مذاکراتی عمل کا حامی ہے بلکہ اس حوالے سے عملی کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے، اس ضمن میں پاکستان نے پیشکش کی ہے کہ اگر امریکا اور ایران کی جانب سے اتفاق رائے ہو جائے تو پاکستان اس اہم سفارتی عمل کی میزبانی کے لیے تیار اور خود کو معزز محسوس کرے گا،وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وٹکوف اور ایران کے عباس عراقچی کو ٹیگ بھی کیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *