پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ ہولڈرز کو پیسے واپس کیسے ملیں گے ؟

پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ ہولڈرز کو پیسے واپس کیسے ملیں گے ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ریفنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق آن لائن خریدے گئے ٹکٹس کی رقم خودکار طریقے سے واپس کی جائے گی۔ ریفنڈ کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوگا اور 15 ورکنگ ڈیز کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ادائیگی ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ، جیز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ریفنڈ حاصل کرنے کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کو کسی قسم کی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں۔ تاہم، کسی تاخیر کی صورت میں صارفین اپنے بینک یا متعلقہ ادائیگی کے پلیٹ فارم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ ، میچز صرف دو شہروں میں تماشائیوں کے بغیر ہونگے، محسن نقوی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *