بلوچستان کے علاقے جیوانی کے پنوان ایریا میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قائم سیکیورٹی پوسٹ پر مسلح حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ پوسٹ ایک اہم راستے پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قائم کی گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر فتنہ الہندوستان اور اسمگلروں کے گٹھ جوڑ کے مالی مفادات کو نقصان پہنچ رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق آج شام فتنہ الہندوستان اور اسمگلروں نے مشترکہ طور پر پوسٹ پر فائرنگ کی، تاہم پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے حملے کا مؤثر جواب دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جوابی کارروائی میں چار حملہ آور ہلاک ہوئے، جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔