ترک صدر کا صیہونی جارحیت کیخلاف مؤقف قابلِ تحسین ہے،مسعود پزشکیان

ترک صدر کا صیہونی جارحیت کیخلاف مؤقف قابلِ تحسین ہے،مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا صیہونی جارحیت کے خلاف دوٹوک موقف قابلِ تعریف ہے۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ترک قوم نے برسوں امتِ مسلمہ کے ساتھ یکجہتی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ باوقار راستہ اللہ کے فضل سے جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :15 روز سے مسلط کردہ جنگ کے باوجود ایران میں سب کچھ نارمل ہے،مسعود پز شکیان

گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ترکیہ ایران میں امن کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
انہوں نے اس جنگ کے باعث خطے میں پیدا شدہ کشیدگی اور ترک معیشت پر پڑنے والے اثرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ نقصان کے سدباب کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایران اور ترکیہ کا یہ مشترکہ مؤقف خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت پیش رفت کے مترادف ہے اور امت مسلمہ میں بھائی چارے اور تعاون کو فروغ دینے کا اہم اشارہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *