عید الفطر 2026 ملکی تاریخ کا سب سے سست ترین تجارتی سیزن قرار

عید الفطر 2026 ملکی تاریخ کا سب سے سست ترین تجارتی سیزن قرار

عید الفطر 2026 ملکی تاریخ کا سب سے بدترین عید سیزن قرار، عید خریداری گزشتہ سال سے بھی 40 فیصد کم رہی، 70 فیصد اسٹاک فروخت نہ ہو سکا۔

تفسیلات کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ کراچی میں عید سیل سیزن ملکی تاریخ کا بد ترین سیزن ثابت ہوا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سال عید پر خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم رہی۔عتیق میر کا کہنا ہے کہ عید پر فروخت کے لیے گوداموں میں جمع کیا گیا 70 فیصد اسٹاک فروخت نہ ہو سکا۔

تاجروں نے رواں سال بمشکل 10 ارب روپے کا مال فروخت کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی سے عوام کے لیے نان نفقہ اور تہوار پر خریداری مشکل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ کیلئے درخواست کیسے دیں ؟طریقہ جانیے

دوسری جانب پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے اسٹڈی رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ ہے، مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *