قاضی فائز کی آج آذربائیجان روانگی ، جسٹس منیب قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

قاضی فائز کی آج آذربائیجان روانگی ، جسٹس منیب قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کے لیے آج آذربائیجان روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی غیر موجودگی میں جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس منیب اختر آج ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10 بجے ہو گی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیں گے، غیر ملکی دورے سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول بھی واپس کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج سے 25مئی تک ملک سے باہر ہوں گے۔ تب تک جسٹس منیب اختر ہی سپریم کورٹ آف پاکستان کی عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

منیب اختر نے2018میں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا
جسٹس منیب اختر نےسن 2018میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا یا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ان سے عہدے کا حلف لیا تھا ۔ جسٹس منیب اختر کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی تھی ، اُس وقت تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، ایڈووکیٹ جنرلز، پاکستان بار کے عہدے داران اور سنیئر وکلاء نے شرکت کی تھی ۔ جسٹس منیب اختر اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں بطور جج اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ جسٹس منیب اختر سنیارٹی کے لحاظ سے سندھ ہا ئی کورٹ میں چوتھے نمبر پر تھے، سابق صدر مملکت ممنون حسین( مرحوم) نے جوڈیشنل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پرجسٹس منیب اخترکی بطور سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج تعیناتی کی سمری کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *