گاڑی کا نمبر اور شناختی کارڈ درج کرائیں، پیٹرول پائیں ،حکومت کا نیا پلان

گاڑی کا نمبر اور شناختی کارڈ درج کرائیں، پیٹرول پائیں ،حکومت کا نیا پلان

اسلام آباد میں ایندھن کے بڑھتے ہوئے استعمال اور سبسڈی کے بوجھ پر قابو پانے کے لیے حکومت نے ایک اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی راشننگ کے لیے ایک نئے ڈیجیٹل نظام کی تجویز آصف علی زرداری کے سامنے پیش کرنے والے ہیں۔

اس مجوزہ منصوبے کا بنیادی مقصد ایندھن کی بے قابو کھپت کو محدود کرنا اور وفاقی خزانے پر پڑنے والے بھاری سبسڈی بوجھ کو کم کرنا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اب تک تقریباً سو ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے، جس کے باعث مالی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیجیٹل کوٹہ سسٹم کیسے کام کرے گا؟

اس منصوبے کے تحت ایک خصوصی موبائل ایپ تیار کی جا رہی ہے، جس میں شہریوں کو اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور قومی شناختی کارڈ کی تفصیلات درج کرنا ہوں گی، اس ڈیٹا کی بنیاد پر ہر صارف کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کا ایک مخصوص کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔

یہ کوٹہ روزانہ یا ماہانہ بنیادوں پر دیا جا سکتا ہے، جس کا تعین صارف کے استعمال کے رجحان اور ایندھن کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
شہری صرف اسی حد تک پیٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گے جو انہیں الاٹ کی گئی ہوں گی، اس سے غیر ضروری استعمال کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

ذرائع کے مطابق وزیراعظم صوبائی حکومتوں کو بھی فیول سبسڈی کے اخراجات میں شامل کرنے کی تجویز پیش کریں گے تاکہ مالی بوجھ کو تقسیم کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران، قیمتوں میں اضافے کے باوجود ایندھن کے استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے حکومت کو سخت اقدامات پر غور کرنے پر مجبور کیا ہے۔

یہ مجوزہ ڈیجیٹل نظام ملک میں وسائل کے بہتر استعمال کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس کے عملی نفاذ اور عوامی ردعمل پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *