امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان ڈیل مکمل ہو چکی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے معاہدے کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں کو مبارکباد پیش کی۔
امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کو ٹول فری بنیادوں پر کھول دیا گیا ہے جبکہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکا کی جانب سے عائد بحری ناکہ بندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا بھر کے تجارتی اور تیل بردار جہاز معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں اور عالمی منڈیوں کو تیل کی ترسیل بحال ہونے کا وقت آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نیتن یاہو میں سمجھ بوجھ نہیں اسکی وجہ سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، اگلے کچھ گھنٹوں میں ڈیل پر دستخط ہونگے،ڈونلڈ ٹرمپ

