سعودی عرب کی جانب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ

سعودی عرب کی جانب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔دستاویزات کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان کے لیے آئل فیسلیٹی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور گزشتہ 8 ماہ کے دوران یہ سہولت بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2025 سے فروری 2026 کے عرصے میں پاکستان کو مجموعی طور پر 80 کروڑ ڈالر کی آئل فیسلیٹی فراہم کی گئی، جبکہ صرف فروری میں مزید 10 کروڑ ڈالر کی سہولت دی گئی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب ہر ماہ پاکستان کو تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسلیٹی فراہم کر رہا ہے، جو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر تک تیل کی سہولت فراہم کیے جانے کا امکان ہے، جسے معیشت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ معاشی ماہرین اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں، جس کے درج ذیل مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ تیل کی فوری ادائیگی نہ کرنے سے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالرز کی بچت ہوگی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی لائن مستحکم رہے گی، جس سے صنعتی اور عوامی ضروریات پوری کرنے میں آسانی ہوگی۔
بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہونے سے کرنسی مارکیٹ میں روپے پر دباؤ کم ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی یہ مسلسل معاونت نہ صرف پاکستان کی معاشی مشکلات میں کمی کا باعث ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تزویراتی اور معاشی تعاون کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران مزاکرات کے مثبت اثرات ،تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *