امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر معمولی دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی قیادت نے غیر رسمی طور پر انہیں ملک کا اگلا سپریم لیڈر بنانے کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔
ریپبلکن فنڈ ریزر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مبینہ مذاکرات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن اندرونی دباؤ اور عوامی ردعمل کے خوف کے باعث کھل کر بات نہیں کر رہا۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت نے انہیں سپریم لیڈر بنانے کی خواہش ظاہر کی، مگر انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ملک کا سربراہ بننے کے بجائے ایران کی قیادت سنبھالنے کو ناپسند کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے ایران ڈیل اور ایرانی قیادت سے متعلق اہم انکشافات

