عازمینِ حج پر نئی شرط عائد ، جمعہ تک کی مہلت

عازمینِ حج پر نئی شرط عائد ، جمعہ تک کی مہلت

وزارتِ مذہبی امور نے حج پر جانے والے عازمین کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے پاک حج موبائل ایپ پر طبی سوالنامہ پُر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس عمل کی تکمیل کے لیے جمعہ تک کی مہلت دی گئی ہے،حکام کے مطابق مقررہ وقت میں فارم جمع نہ کروانے والے عازمین کو سفری مراحل کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق تمام عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنے طبی کوائف مکمل کریں تاکہ حج کے دوران انہیں بہتر اور منظم طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ سوالنامہ عازمین کی صحت سے متعلق بنیادی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے طبی ٹیموں کو ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر مدد فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :حج 2026 ، وزارت مذہبی امور کیجانب سے عازمین کیلئے اہم خبر آگئی

طبی فارم میں مختلف بیماریوں سے متعلق اہم سوالات شامل کیے گئے ہیں، جن میں بلند فشارِ خون، دل کے امراض، شوگر، دمہ، گنٹھیا اور تھائرائیڈ جیسے مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کرنا لازمی ہوگا، عازمین کو ان سوالات کے جوابات ‘ہاں’ یا ‘ناں’ کی صورت میں دینا ہوں گے۔

حکام کے مطابق پاک حج موبائل ایپ کو عازمین کی سہولت کے لیے مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے، تازہ ترین اپڈیٹ میں حج ویزہ پرنٹ کرنے کے لیے براہِ راست ربط فراہم کر دیا گیا ہے، جبکہ عازمین اپنی پروازوں کا مکمل شیڈول بھی اسی ایپ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

ایپ میں مرحلہ وار نئی معلومات اور سہولیات شامل کی جا رہی ہیں تاکہ عازمین کو حج کے تمام مراحل میں رہنمائی میسر رہے۔ وزارتِ مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہم اعلانات اور ضروری معلومات سے باخبر رہنے کے لیے باقاعدگی کے ساتھ ایپ کا استعمال جاری رکھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *