ایران ڈیل کے لئے بھیک مانگ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کابینہ اجلاس سے خطاب

ایران ڈیل کے لئے بھیک مانگ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کابینہ اجلاس سے خطاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کی فوجی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈرونز، فضائیہ اور نیوی کو مکمل تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایرانی ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنا کر ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ ڈوب چکی ہے اور ایران اب امریکی جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا، جبکہ اس کا کمیونیکیشن نظام بھی ختم ہو چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر امریکہ بی-2 طیاروں کے ذریعے حملے نہ کرتا تو ایران دو ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو جاتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو ایران پر بے رحمی سے مزید حملے کیے جائیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آبنائے ہرمز کھول دیا جائے گا اور کہا کہ انہوں نے چار سے چھ ہفتوں میں نتائج حاصل کرنے کا اندازہ لگایا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت معاہدہ (ڈیل) کے لیے بے چین ہے اور بھیک مانگ رہا ہے۔ انہوں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس آخری موقع ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کو خیرباد کہہ دے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو نے کوئی مدد فراہم نہیں کی اور انہوں نے 25 سال پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نیٹو ایک کاغذی شیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے خارگ جزیرے پر حملہ کیا تو باب المندب بند کر دینگے، ایران نے خبردار کردیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *