امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کررہا ہے، امریکی کابینہ اجلاس میں باضابطہ تصدیق

امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان ثالث  کا کردار ادا کررہا ہے،  امریکی کابینہ اجلاس میں باضابطہ تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کابینہ اجلاس کے دوران امریکہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کیمرے کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ وہ اس بات کی رپورٹ دے سکتے ہیں کہ امریکی انتظامیہ نے صدر کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا ہے، جو ایک ممکنہ امن معاہدے کے لیے فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ پاکستانی حکومت کے ذریعے گردش میں لایا گیا ہے، جو ان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اسٹیو وٹکوف کے مطابق اس پیش رفت کے نتیجے میں مذاکرات میں مضبوط اور مثبت پیغام رسانی سامنے آئی ہے، جیسا کہ صدر کی جانب سے میڈیا کو بھی بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملے باعث تشویش، خطے کا امن خطرے میں ہے،بحران کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششیں قابل تحسین ہیں، سعودی سفیر

امریکی کابینہ کی سطح پر اس بیان کو امریکہ اور ایران کے درمیان جاری بات چیت میں پاکستان کے کردار کی باضابطہ تصدیق قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *