ایرانی حملوں کے حیران کن اثرات: خطے میں امریکی فوجی اڈے خالی، اہلکار ہوٹلوں میں منتقل

ایرانی حملوں کے حیران کن اثرات: خطے میں امریکی فوجی اڈے خالی، اہلکار ہوٹلوں میں منتقل

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے باعث 13 امریکی اڈوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے، جس کے باعث یہ امریکی اڈے اب ناقابل رہائش ہیں، کویت میں امریکی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اڈوں پر صرف پائلٹس اور ٹیکنیشن وغیرہ موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث امریکی فوج کا بڑا حصہ اپنے محفوظ اڈوں سے نکل کر ہوٹلوں اور عام دفتری عمارتوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خطے میں امریکا کے تمام فوجی اڈے تباہ کر دیے ہیں، امریکی کمانڈر اور فوجی فرار ہوکر پناہ گاہوں میں چھپ گئے ہیں۔ زمینی فوج کا بڑا حصہ ریموٹ انداز میں جنگ لڑ رہا ہے، جبکہ اڈوں پر صرف پائلٹس اور تکنیکی عملہ باقی رہ گیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے عوامی سطح پر اپیل جاری کی ہے کہ ان بکھرے ہوئے امریکی فوجیوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ انہیں نشانہ بنایا جا سکے، اور عوام کو ان سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

 کویت کے پورٹ شویبہ اور علی السالم ایئر بیس پر حملوں میں 6 اہلکار ہلاک اور طیاروں کو نقصان پہنچا، جبکہ قطر میں العدید ایئر بیس کا اہم ریڈار سسٹم متاثر ہوا۔

ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری نے خطے کے عوام سے کہا ہے کہ وہ امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کی کمین گاہوں سے ایران کو آگاہ کریں۔

بحرین میں ففتھ فلیٹ کا مواصلاتی نظام اور سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ری فیولنگ ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراق میں بھی ایران نواز گروپوں نے ان ہوٹلوں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا جہاں امریکیوں کی موجودگی کا شبہ تھا

فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ہنگامی منتقلی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی تیاریوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اڈوں پر مضبوط دفاعی چھتوں کی عدم موجودگی اور جلد بازی میں کیے گئے آپریشنز کے باعث امریکی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایرانی حملوں میں تیزی، اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کی کمی

حال ہی میں دو امریکی ری فیولنگ طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے 6 اہلکاروں کی ہلاکت کو بھی اسی بے ترتیبی اور دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *