پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کردی ہے ، حکومت پنجاب نےسیکیورٹی خدشات کےپیشِ نظرڈرون کےاستعمال پرپابندی عائدکی ، ہالز اورمارکیز کے اندر تقریبات کےدوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :3 دن کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی

عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی کا اطلاق 25 اپریل تک ہوگا۔

پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔

حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سلسلے میں صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں گے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *