ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے منسوب ایک تصویر سوشل اور روایتی میڈیا پر زیر گردش ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ان کی زندگی کے آخری لمحات میں لی گئی تھی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مذکورہ تصویر میں انہیں قرآن پاک کی تلاوت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور یہ مبینہ طور پر سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئی۔ تاہم اس تصویر کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
بعض رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوئے، تاہم اس حوالے سے بھی کوئی مستند اور باضابطہ تصدیق موجود نہیں ہے۔
امریکا کی طرف سے ایران پر حملوں کو کل ایک مہینہ مکمل ہوجائیگا اب تک دونوں اطراف سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم پس پردہ مزاکرات بھی ہورہے ہیں اس حوالے سے دونوں ممالک کے مابین مزاکرات کرانے میں پاکستان کا مرکزی کردار ہے