سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا

سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہو گئی ۔جبکہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 30 ڈالر اضافے کے بعد 2414 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا ملزمالکان نےمہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا

گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی تھی۔جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 514 روپے کی کمی سے 210,562 روپے سے کم ہو کر 210,048 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 193,016 روپے سے کم ہو کر 192,544 روپے ہوگئی۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,730 روپے اور 2,340.53 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,390 ڈالر سے کم ہو کر 2,384 ڈالر ہو گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *