پولیس نے عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا

پولیس نے عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا

مینگورہ سوات کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم کی تعمیل میں سوات پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ فریقین کے دلائل سننے اور کیس کے حقائق کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد صادر کیا تھا۔ عدالتی حکم میں واضح کیا گیا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور کسی بھی بااثر شخصیت کو استثنیٰ حاصل نہیں۔

ڈاکٹر امجد علی کے خلاف مبینہ ریاست مخالف تقریر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے، بدامنی پھیلانے اور عوامی امن و امان کو خراب کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

یہ مقدمہ کوکورائی تھانے میں خوزاخیلا کے رہائشی ساجد علی کی شکایت پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں غداری، اشتعال انگیزی اور امن عامہ کو متاثر کرنے سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں، جبکہ رکن اسمبلی کو پاکستان پینل کوڈ کی تقریباً دس مختلف دفعات کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدعی ساجد علی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی جائے، جس کے بعد عدالت نے پولیس کو کارروائی کا حکم جاری کیا۔

سماجی حلقوں نے اس فیصلے کو انصاف کی بالادستی کی ایک اہم مثال قرار دیا ہے، جہاں عوامی نمائندوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ کی غیر قانونی پاکستانی شہریت رکھنے والوں کو نیشنل ڈیٹا بیس سے فوری نکالنے کی ہدایت

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *