مشرق وسطی کشیدگی: 4 ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں شرکت کے لئے مصر کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

مشرق وسطی کشیدگی: 4 ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں شرکت کے لئے مصر کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال اور ایران کی جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چار ملکی اہم کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ کانفرنس نائب وزیراعظم اور پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر منعقد ہو رہی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مصر کے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے، جن کی صبح تک پاکستان آمد متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس چار ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ اس اجلاس کا مقصد مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا اور ایران کے ساتھ جنگ بندی کے امکانات پر گفتگو کرنا ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی یہ کانفرنس خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مزاکرات میں بڑی پیش رفت،3 ممالک کے وزراء خارجہ کی پاکستان آمد سے متعلق اسحاق ڈار نے تفصیلات بتا دیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *