ملک بھر کیلئے ممکنہ موسمی صورتِ حال کے حوالے سے الرٹ جاری

ملک بھر کیلئے ممکنہ موسمی صورتِ حال کے حوالے سے الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ادارے کے مطابق موجودہ موسمی حالات اُس جائزے کے عین مطابق ہیں جو جنوری میں جاری کیا گیا تھا اور یہ مرکز موسمیاتی خطرات اور قدرتی آفات کے حوالے سے چھ ماہ قبل پیشگی انتباہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو درپیش موسمیاتی خطرات کے حوالے سے بھی پیشگی خبردار کیا جا رہا ہے،آئندہ 12 سے24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :این ڈی ایم اے نے موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہےمسلسل بارشوں کے باعث ان علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرخان، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور لاہور میں آئندہ 12سے24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح خوشاب، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، بہاولپور، بوریوالا، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، نارووال، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی اور جنوبی اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، منگورہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، وزیرستان اور لکی مروت میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں سکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، گھانچے، نگر، غذر، خرمنگ، شگر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، میرپور، بھمبر اور وادی نیلم میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بارشیں ہی بارشیں مگر کب تک ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن، کوہلو، ڈکی، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی اور سبی میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ہرنائی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ میں کراچی سمیت ٹھٹہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مغربی ہواؤں کے باعث ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اپریل کے پہلے عشرے تک وقفے وقفے سے مزید بارشیں متوقع ہیں۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور نشیبی علاقوں میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ پہاڑی اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی موجود ہے۔

شہری علاقوں کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، ٹانک، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک، ملاکنڈ، دیر، سوات، وزیرستان اور چارسدہ میں بھی سیلابی خطرات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *