ژوب سیکٹر میں گُڈوانہ انکلیو پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 12 دہشتگرد،ہلاک،پوسٹیں تباہ

ژوب سیکٹر میں گُڈوانہ انکلیو پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 12 دہشتگرد،ہلاک،پوسٹیں تباہ

  ژوب سیکٹر میں واقع گُڈوانہ انکلیو پر رات کی تاریکی میں ٹی ٹی اے کی جانب سے دراندازی اور حملے کی مذموم کوشش کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے رات کے وقت اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گُڈوانہ انکلیو میں داخل ہونے اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔
مستعد سیکیورٹی فورسز نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے دشمن کی اس کارروائی کو ناکام بنا دیا،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

اس مؤثر جوابی کارروائی کے دوران نہ صرف 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا بلکہ دشمن کی متعدد پوسٹس بھی تباہ کر دی گئیں، جس سے ان کی کارروائی کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 دہشت گرد جہنم واصل

ژوب سیکٹر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا فوری طور پر سدباب کیا جا سکے، فورسز علاقے میں مکمل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں ژوب سیکٹر میں گُڈوانہ انکلیو پر ہونے والی یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کا تسلسل ہے، جس میں فورسز مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *