پاکستان نے بنگلہ دیش سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، تعلقات میں قربت کے نئے دور کا آغاز

پاکستان نے بنگلہ دیش سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، تعلقات میں قربت کے نئے دور کا آغاز

پاکستان نے آئندہ پانچ برسوں میں بنگلہ دیش کے طلبہ کو 500 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کردیا،جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور باہمی اعتماد کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اگست 2025 میں اپنے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، سائنسی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا دوسرا مرحلہ 10 مئی 2026 کو ڈھاکہ میں شروع کیا گیا جبکہ بنگلہ دیشی وفد اس پروگرام کے تحت تین ہفتوں کیلئے پاکستان میں موجود ہے جہاں مختلف جامعات، تحقیقی اداروں اور تعلیمی مراکز کے دوروں کے ساتھ باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو سستی بجلی دینے کا منصوبہ،حکومت کا بڑا اقدام

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں حالیہ مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

 بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکہ کے تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط، تجارتی تعاون، تعلیمی تبادلے اور عوامی سطح پر روابط میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ اعتماد سازی کے اقدامات بھی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

 تعلیمی شعبے میں تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے نوجوانوں کو قریب لائے گا بلکہ خطے میں بہتر سفارتی اور ثقافتی روابط کے قیام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles