ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول میچ بارش اور آندھی کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
پی ایس ایل 11 کا یہ میچ منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونا تھا، لیکن مسلسل بارش اور تیز ہوا کے باعث کھیل کے آغاز میں ہی مشکلات پیدا ہو گئیں، ابتدا میں ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، جس کے بعد امپائرز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
موسم کی شدت کے سبب لاہور کے اسٹیڈیم میں پانی بھر گیا تھا، جس سے کھیل کے لیے موزوں حالات نہیں رہ گئے، کٹ آف ٹائم کے بعد حکام نے باقاعدہ طور پر میچ کے خاتمے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ پوائنٹس کی تقسیم کے بغیر ختم ہو گیا۔
🚨#𝐈𝐔𝐯𝐏𝐙: 𝐌𝐚𝐭𝐜𝐡 𝐮𝐩𝐝𝐚𝐭𝐞🚨
Match abandoned due to wet outfield.#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/MbuDOLdlPF
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 31, 2026

