مردوں کی انٹری بند ! خواتین ڈرائیور اور خواتین ہی مسافر، صوبائی حکومت کا بڑا اعلان

مردوں کی انٹری بند ! خواتین ڈرائیور اور خواتین ہی مسافر، صوبائی حکومت کا بڑا اعلان

سندھ حکومت نے خواتین کے تحفظ اور خودمختاری کے پیش نظر پنک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں گاڑیاں بھی خواتین چلائیں گی اور سفر بھی صرف خواتین کے لیے مخصوص ہوگا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ٹیکسیوں میں سفر کرنے والی خواتین اکثر ہراسانی کی شکایات کرتی ہیں، اسی مسئلے کے حل کے لیے پنک ٹیکسی سروس متعارف کرائی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے خواتین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی

شرجیل میمن  نے بتایا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ای وی پنک اسکوٹیز بھی مفت فراہم کر رہی ہے، جبکہ خواتین کو مفت ڈرائیونگ لائسنس اور تربیت دینے کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک تقریباً 20 ہزار خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے چکی ہیں۔

شرجیل میمن کے مطابق الیکٹرک بسیں بھی کامیابی سے چل رہی ہیں اور مزید بسیں  جلد متعارف کرائی جائیں گی، جبکہ ای وی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے دھابیجی اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جا رہی ہے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی جانب توجہ بڑھ رہی ہے اور حکومت مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں قابو سے باہر ، پاکستان میں فی تولہ قیمت کہاں تک جاسکتی ہے ؟

اس حوالے سے صدر ہاؤس میں اجلاس بھی منعقد ہوا ہے جس میں عوام کو ریلیف دینے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *