ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے کا بیان، تیل کی قیمت میں کمی

ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے کا بیان، تیل کی قیمت میں کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ عنقریب ختم کرنے کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بدھ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین فیصد کمی کے بعد تقریباً 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ شب امریکی صدر کے بیان کے بعد سامنے آئی۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ’بہت جلد‘ ایران سے نکل جائے گا اور فوجی کارروائیاں دو یا تین ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہیں۔

تاہم، برینٹ خام تیل کی قیمتیں ایران جنگ کے آغاز سے پہلے کے مقابلے میں اب بھی 39 فیصد زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران نے عالمی تیل اور گیس کی سپلائی کے لیے استعمال ہونے والے اہم راستے آبنائے ہرمز کو مؤثر طریقے سے بند کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی تیل کی تجارت کا تقریباً 20 فیصد آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں قابو سے باہر ، پاکستان میں فی تولہ قیمت کہاں تک جاسکتی ہے ؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *