جنہیں مشرقِ وسطیٰ سے تیل چاہیے وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں کردار ادا کریں یا امریکی تیل خریدیں ، ٹرمپ

جنہیں مشرقِ وسطیٰ سے تیل چاہیے وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں کردار ادا کریں یا امریکی تیل خریدیں ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کیساتھ اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں مشرق وسطی سے تیل کی ضرورت نہیں رہی ، ہم بنیادی سٹریٹجک اہداف حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں اور دو سے تین ہفتے میں اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے ۔

امریکی عوام سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 4 ہفتوں میں امریکی فوج نے فیصلہ کن حملے کیے ہیں، ان کے کئی لیڈر ختم ہوچکے، رجیم ختم ہوچکا۔

تیل لینے والے ممالک اپنا کردار ادا کریں

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے بعد مشرق وسطیٰ کے تیل کی اب ضرورت نہیں رہی  ، وہ ممالک جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل حاصل کرنا چاہتے ہیں اب انھیں چاہیے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں کردار ادا کریں اور کُھل کر سامنے آئیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک سے جو ایندھن حاصل نہیں کر پا رہے، جن میں سے بہت سے ایران کی قیادت کو ختم کرنے کی کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں،  کچھ تاخیر سے ہی سہی، ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمز تک جائیں اور اسے اپنے کنٹرول میں لیں،  اس کی حفاظت کریں۔

ٹرمپ نے خطاب کے دوران اس بات کا بھی اظہار کیا کہ جنھیں تیل چاہیے وہ ممالک امریکی تیل خریدیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر رواں سال فروری میں حملے کے بعد سے خلیج سے توانائی کی ترسیل بڑی حد تک رک گئی ہے کیونکہ ایران نے اپنے خلاف اس کارروائی کے جواب میں ان بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے کہ جو اس اہم تجارتی آبی گُزر گاہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹرمپ کا ایران جنگ کا سابقہ جنگ عظیم  کیساتھ موازنہ

ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور میزائل بنانے کی صلاحیت تباہ کر دی گئی ہے۔

امریکی صدر نے ویتنام اور عراق سمیت مختلف جنگوں کا ایران جنگ سے موازنہ کیا اور ایران کو معاشی اور ہر لحاظ سے ختم کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی ، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا

صدر ٹرمپ نے 20ویں اور 21ویں صدی کی جنگوں کے دورانیے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ برسوں تک جاری رہیں، لیکن یہ تنازع صرف 32 دنوں سے جاری ہے۔‘

ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کو مستقبل کیلئے ’حقیقی سرمایہ کاری‘ قرار دیا

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا  کہ ’امریکہ ایک ناقابلِ شکست فوجی طاقت ہے،  یہ جنگ امریکی بچوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ’ایک حقیقی سرمایہ کاری ہے ، امریکہ پہلے سے کہیں زیادہ ’محفوظ، مضبوط اور خوشحال‘ ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *