سولر پینلز صارفین کیلئے اہم خبر قوانین میں ترامیم کر دی گئیں،کون سے لوگ متاثر ہوں گے؟

سولر پینلز صارفین کیلئے اہم خبر قوانین میں ترامیم کر دی گئیں،کون سے لوگ متاثر ہوں گے؟

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے نیٹ میٹرنگ استعمال کرنے والے صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور ان کے لائسنس اپنی مقررہ مدت تک بدستور برقرار رہیں گے۔ ایسے صارفین کو بدستور سابقہ معاہدوں کے تحت ہی بلنگ کی سہولت حاصل رہے گی۔

تاہم اگر کوئی موجودہ صارف اپنی سولر سسٹم کی صلاحیت  میں اضافہ یا تبدیلی کرتا ہے تو اسے پہلے والا نرخ (ریٹ) نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

نیپرا کے مطابق سولر ریگولیشنز میں کی گئی یہ ترمیم 9 فروری 2026 سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے “یونٹ کے بدلے یونٹ” کا نظام ختم کر دیا تھا اور نئے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ متعارف کروائی گئی تھی۔

بعد ازاں پاور ڈویژن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر نیپرا کو پرانے سولر صارفین کیلئے سابقہ پالیسی برقرار رکھنے کی ہدایت کی، جس کے بعد موجودہ صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *