آخری اوور میں رنز نہ روکنے پر حارث رؤف نے اپنے اوپر ہونیوالی سخت تنقید کا جواب دے دیا

آخری اوور میں رنز نہ روکنے پر حارث رؤف نے اپنے اوپر ہونیوالی سخت تنقید کا جواب دے دیا

 لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ایک میچ خراب ہونا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ کوئی بولر برے ہیں، تاہم ہمارے ہاں لوگ فوراً یہ کہہ دیتے ہیں کہ “یہ ختم ہو گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے، لیکن وہ اور ٹیم اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں اور اسی اعتبار سے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گراؤنڈ کی پچز اور باؤنڈریز کی نوعیت کے باعث رنز زیادہ بننے ہی ہیں، اور ہائی اسکورنگ میچز میں دونوں ٹیموں کے بولرز کو رنز پڑنا فطری بات ہے۔

حارث رؤف نے وضاحت کی کہ ایک یا دو بولروں کو رنز کم پڑیں گے، باقی چار کو زیادہ پڑیں گے، اور اگر پار اسکور سے 15 یا 20 رنز کم دیے جائیں تو یہ بھی بولرز کی اچھی کارکردگی کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں::پاکستان میں ہر شہری پر کتنا قرض چڑھ گیا،دلچسپ اعدادوشمار سامنے آگئے

باولنگ کی بہتری پر بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ لیگ کے آغاز میں وہ اپنی باولنگ بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ڈیتھ اوورز میں کہاں بہتری لانی ہے اس پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں۔ اگر آپ پر تنقید ہو رہی ہو لیکن دوسروں پر نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو آپ سے بہت توقعات ہیں۔ توقعات پر پورا نہ اترنے پر باتیں ہوتی ہیں۔ فینز جذباتی ہوتے ہیں، اور ہم بھی خود جذباتی ہو جاتے ہیں، کوشش ہے توقعات پر پورا اترا جائے۔

حارث رؤف نے کہا کہ ایک ہی ٹیم کے ساتھ لیگ کھیلنا کرکٹر کی خوش قسمتی ہوتی ہے۔ وہ لاہور قلندرز کے ساتھ اپنا آٹھواں ایڈیشن کھیل رہے ہیں اور ٹیم کا ان پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو سیکھنے اور سیٹ ہونے کا موقع ملنا بھی ٹیم کے لیے مثبت بات ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *