وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ماہ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ماہ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ 30 روز کے لیے مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ اس سہولت کے تمام اخراجات وزارت داخلہ برداشت کرے گی۔

وزیرداخلہ  نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے تقریباً 35 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مہنگائی کے دوران سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سے روزمرہ سفر کرنے والے افراد کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کیجانب سے بھی شہریوں کو بڑاریلیف دیا گیا ہے جہاں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں قابو سے باہر ، پاکستان میں فی تولہ قیمت کہاں تک جاسکتی ہے ؟

اس سہولت میں اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، گرین الیکٹرو بس، اسپیڈو بس کے مسافروں کو ٹکٹ خریدنا نہیں پڑے گا۔

مریم نواز نے کاشت کاروں کو فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، غیرمعمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ کشیدگی، تیل کے بحران سے کن ممالک کو سب سے زیادہ خطرہ ؟ برطانوی جریدے کا اہم انکشاف

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *