پٹرول بحران ہمارا پیداکردہ نہیں، کچھ لوگ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اپنا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانا چاہتے ہیں : رانا ثنا اللہ

پٹرول بحران ہمارا پیداکردہ نہیں، کچھ لوگ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اپنا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانا چاہتے ہیں :  رانا ثنا اللہ

 وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پٹرول بحران ہمارا پیداکردہ نہیں، کچھ لوگ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اپنا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت توانائی کا چیلنج درپیش ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، حکومت پاکستان عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہی ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کفایت شعاری اقدامات پرعمل پیراہے، وزیراعظم نے بروقت اقدامات کرکے پٹرولیم کی فراہمی یقینی بنائی، دنیا میں مختلف ممالک کے لوگ لمبی لائنوں میں لگے۔

یہ بھی پڑھیں : کڑے وقت میں حقیقی ریلیف، وفاق ، پنجاب میں بس اور ٹرین کا سفر مفت! پختونخوا حکومت کی بے حسی عروج پر، عوام آسانی کو ترس گئی

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نےایک دوسرے کا گریبان نہیں پکڑنا، عوام کواس چیزکا ادراک ہونا ، حکومت جنگ بند کرانے کے لیے بھی کوششیں کررہی ہے، احتجاج کرکے ہم ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ اِس موقع پرمثبت کردارادا کرنا چاہیے یہ بحران ہمارا پیداکردہ نہیں ہے، ہم اس بحران سے بھی باوقارقوم کی طرح نکلیں گے۔

 وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ سبسڈی کےذریعےعوام کوریلیف دیا جا رہا ہے، کچھ لوگ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانا چاہتے ہیں، حکومت کو کریڈٹ دینے کے بجائے احتجاج کی ہوا دے رہےہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عالمی سطح پرقیمتیں ایران جنگ کی وجہ سے بڑھی ہوئی ہیں، چند عناصرموجودہ حالات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *