تھوڑا وقت اور دیں، ہم آبنائے ہرمز کو آسانی سے کھلوا کر تیل لے سکتے ہیں، ٹرمپ کا نیا دعویٰ

تھوڑا وقت اور دیں، ہم آبنائے ہرمز کو آسانی سے کھلوا کر تیل لے سکتے ہیں، ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہےامریکا اپنی فوجی قوت کے ذریعے آبنائے ہرمز کھلوا سکتا ہے ، انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایران کی توانائی تنصیبات پر قبضے کا بھی ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھوڑا زیادہ وقت لگا کر، ہم آبنائے ہرمز کو آسانی سے کھلوا سکتے ہیں، اس سے تیل لے سکتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نہ صرف اس اہم سمندری گزرگاہ کو کھول سکتا ہے بلکہ وہاں سے تیل حاصل کر کے بڑی دولت بھی کما سکتا ہے۔
انہوں نے اسے دنیا کے لیے ایک تیل کا بڑا ذخیرہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی عروج پر ہے اور ایران کی جانب سے اس اہم تجارتی راستے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پر عالمی تشویش بڑھ رہی ہے۔

یہ گزرگاہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل گزرتا ہے، امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ فضائی حملوں سے شروع ہونے والی اس جنگ کو تقریباً پانچ ہفتے گزر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنہیں مشرقِ وسطیٰ سے تیل چاہیے وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں کردار ادا کریں یا امریکی تیل خریدیں ، ٹرمپ

ایران نے حملوں کے جواب میں دنیا بھر میں تیل کی ترسیل کے اہم ترین راستے ’آبنائے ہرمز‘ کو عملاً بند کر دیا تھا، دنیا کی کل تیل کی کھپت کا تقریباً پانچواں حصہ اسی آبی گزرگاہ سے ہو کر گزرتا ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش نے خطے سمیت دنیا بھر میں شدید افراتفری پیدا کر رکھی ہے اور عالمی مالیاتی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر اس جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے عالمی اور داخلی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

توانائی کی عالمی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث اب اس راستے کو دوبارہ کھولنا دنیا بھر کے لیے اولین ترجیح بن چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *