پیٹرول پر رعایت کیسے حاصل کریں ؟ طریقہ کار سامنے آگیا

پیٹرول پر رعایت کیسے حاصل کریں ؟ طریقہ کار سامنے آگیا

پنجاب کے عوام کے لیے خوشخبری ، پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ، جانیے کیسے فوراً فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے، کل سے موٹر سائیکل مالکان کو 20 لیٹر تک پیٹرول 100 روپے فی لیٹر ملے گا۔۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ موٹر سائیکل مالکان پیٹرول پر رعایت کے لیے 1000 پر رابطہ کرسکیں گے،  موٹر سائیکل مالکان ’مریم کو بتائیں ایپ‘ اور ’ویب پورٹل‘ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

رعایت حاصل کرنے کے لیے شرائط

سبسڈی حاصل کرنے کے لیے یہ شرائط لازمی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ، درخواست گزار کی ماہانہ آمدنی 50 سے 60 ہزار روپے سے کم ہو جبکہ موٹر سائیکل درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ اور نمبر پلیٹ تصدیق شدہ ہو۔

شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل سم ایک ہی نام پر رجسٹرڈ ہوں۔

درخواست دینے کا طریقہ یہ ہے کہ حکومت نے رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروایا ہے، اپنا درست شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر بھیجیں اور تصدیقی کوڈ حاصل کریں۔

حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لیے صرف آفیشل حکومتی ویب سائٹس اور کوڈز کا استعمال کریں اور کسی بھی غیر مستند ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی معلومات شیئر نہ کریں۔ کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے ٹول فری نمبر 0800-03000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 پنجاب حکومت کیجانب سے بھی شہریوں کو بڑاریلیف دیا گیا ہے جہاں وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *