لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں ۔

راولپنڈی، دیر بالا، سوات شہر، اوکاڑہ ، سرگودھا ،  ہری پور، ایبٹ آباد، کھاڑیاں، کوہاٹ، ہنگو سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، نوشہرہ، فیصل آباد، ننکانہ، سرگودھا ، سماہنی، ہٹیاں بالا، چناری، چکوٹھی، گوجر بانڈی اور لیپا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چنیوٹ، جہلم، میانوالی، نارووال اور منڈی بہاءالدین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور شہری  کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔

  زلزلے کے باعث  کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *