گوگل نے جدید اوپن اے آئی ماڈل جیما 4 متعارف کروا دیا

گوگل  نے جدید اوپن اے آئی ماڈل جیما 4 متعارف کروا دیا

معروف سرچ انجن گوگل نے اپنا جدید اوپن آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل جیما 4 متعارف کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل نے کہا ہے کہ جیما 4 جدید ریزننگ اور خودکار ورک فلو کیلئے تیار کیا گیا ہے اور اسے اپاچی لائسنس 2.0 کے تحت جاری کیا ہے تاکہ ڈویلپرز کیلئے جدید اے آئی ٹیکنالوجی تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔

گوگل کے مطابق یہ ماڈل اسی تحقیق اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس پر جیمینی سیریز تیار کی گئی ہے اور اسے 4 مختلف سائز میں پیش کیا گیا ہے تاکہ یہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز، لیپ ٹاپس اور بڑے کمپیوٹنگ سسٹمز پر بھی کام کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ناسا کا تاریخی مشن ’آرٹیمس ٹو‘ 53 سال بعد انسان کو لے کر چاند کیجانب روانہ

جیما 4 کی نمایاں خصوصیات میں ملٹی سٹیپ پلاننگ، پچیدہ منطقی صلاحیتیں اور خودکار ایجنٹس بنانے کی سہولت شامل ہے جو مختلف ٹولز اور اے پی آئیز کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ کوڈ جنریشن کی صلاحیت رکھتا ہے اور تصاویر و وڈیوز کو بھی براہِ راست پراسیس کر سکتا ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اس ماڈل میں 128 ہزار سے 256 ہزار ٹوکنز تک کا کانٹیکسٹ ونڈو موجود ہے اور اسے 140 سے زائد زبانوں پر تربیت دی گئی ہے، جیما سیریز کو اب تک 40 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *