پنجاب حکومت نے پیٹرول سبسڈی پروگرام کے تحت عوام کے لیے آن لائن درخواست دینے کا باقاعدہ طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق، شہری اب گھر بیٹھے سرکاری ویب سائٹ mkb.punjab.gov.pk کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ پر سب سے پہلے شہریوں کو اکاؤنٹ بنانے کے لیے اپنی ذاتی معلومات درج کرنی ہوں گی۔
رجسٹریشن کے بعد، موبائل پر موصول ہونے والے او ٹی پی کے ذریعے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جائے گی۔ اکاؤنٹ بننے کے بعد شہری دوبارہ لاگ ان کر کے “رجسٹر نیو کمپلینٹ” (Register New Complaint) کے آپشن کے ذریعے درخواست جمع کروا سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو سبسڈی کے لیے اپلائی کرنے کے لیے “مریم کو بتائیں” پورٹل کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو اپنی گھریلو مالی صورتحال سے متعلق مختصر تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ درخواست جمع ہونے کے بعد، شہریوں کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہو گا۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور سبسڈی کے عمل کو شفاف اور آسان بنانا ہے۔