خبردار! مودی ایسی کوئی حرکت نہ کرے ورنہ کلکتہ تک پھینٹی لگائیں گے،خواجہ آصف کی بھارت کو وارننگ

خبردار! مودی ایسی کوئی حرکت نہ کرے ورنہ کلکتہ تک پھینٹی لگائیں گے،خواجہ آصف کی بھارت کو وارننگ

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرنے کے موڈ میں ہے اور اگر اس مرتبہ کوئی حرکت کی گئی تو کولکتہ تک جا کر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پاکستان کے مقابلے میں پانچ گنا بڑا ملک ہے اور معیشت و فوج کے لحاظ سے بھی برتری رکھتا ہے، تاہم پاکستان نے جس طرح اس کا مقابلہ کیا، تاریخ دان اسے ضرور قلمبند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس بھارت کے اندر جا کر کارروائی کر چکی ہے اور آئندہ بھی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں ہے اور خدشہ ہے کہ وہ اپنے لوگوں یا قید پاکستانیوں کی لاشیں پھینک کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق، خواجہ آصف نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ اور مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ عمل ایک مرحلے سے گزر رہا ہے، جس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ان مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اس میں کامیابی عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی برقرار رکھنا بڑا چیلنج تھا جس کو حکومت نےکامیابی سے سنبھالا : خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک نبی ﷺ کے امتی ہیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں تفرقوں سے نجات دے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی صلح و صفائی کے لیے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *