جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر محدود کر دیا گیا ہے۔
میٹرو بس حکام کے مطابق سروس کو صرف صدر اسٹیشن سے پمز اسٹیشن تک فعال رکھا گیا ہے، جبکہ پمز سے پاک سیکرٹریٹ تک کا روٹ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ضلعی حکام کی ہدایات پر کیا گیا ہے تاکہ شہر میں سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔ میٹرو بس انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل سفری ذرائع اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مذاکرات کے باعث جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو روزہ مقامی تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔