باجوڑ میں صوبائی حکومت کے سیاسی جلسے پر عوام کے ٹیکس کے 40 لاکھ روپے اڑا دئیے گئے

باجوڑ میں صوبائی حکومت کے سیاسی جلسے پر عوام کے ٹیکس کے 40 لاکھ روپے اڑا دئیے گئے

باجوڑ میں امن جرگہ کی آڑ میں  سہیل آفریدی ا ور پی ٹی آئی کے ریاست مخالف اقدامات بے نقاب ہوگئے ،باجوڑ میں منعقد ہونے والا امن جرگہ سیاسی جلسے میں تبدیل ہونے پر تنازع کا شکار ہو گیا، جہاں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے ٹیکس سے تقریباً چالیس لاکھ روپے خرچ کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت  نے امن جرگہ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر جرگہ کی نوعیت کو تبدیل کیا گیا، جس کے باعث یہ تقریب ایک غیرجانبدار مشاورتی نشست کے بجائے ناکام سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔

یہ بھی پڑھیں :باجوڑ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ایک بار پھر ناکام، عوام کی عدم دلچسپی، کارکنوں نے بھی مقامی قیادت کو مسترد کر دیا

مقامی عمائدین نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جرگہ میں شرکت سے گریز کیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ امن جیسے حساس معاملے کو سیاسی رنگ دینا نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ اس سے علاقے میں اعتماد کی فضا بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی جرگہ کا بائیکاٹ کیا اور اسے غیر شفاف قرار دیا۔ عوام  کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مختص وسائل کو سیاسی سرگرمیوں پر خرچ کرنا قابلِ مذمت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *