امریکہ اور ایران کو شیئر کئےگئے معاہدے میں مرکزی کردار فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا ہے جو فریقین سے رابطے میں رہے ،اظہر جاوید

امریکہ اور ایران کو شیئر کئےگئے معاہدے میں مرکزی کردار فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا ہے جو فریقین سے رابطے میں رہے ،اظہر جاوید

سینئر صحافی اور تجزیہ کار اظہر جاوید نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے تیار کیا گیا معاہدہ دونوں ممالک کو باضابطہ طور پر پیش کر دیا گیا ہے، جس میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سفارتی پیش رفت میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار انتہائی اہم رہا، جو مسلسل دونوں فریقین کے ساتھ رابطقے میں رہے۔

اظہر جاوید نے کہا کہ پاکستان ابتدا سے ہی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے متحرک رہا اور اس نے خاموش مگر مؤثر سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کو مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی ۔

انہوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا کہ اب ایک قابلِ عمل معاہدہ تیار کر کے دونوں فریقین کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے، جسے ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ صورتحال اور وہاں جاری جنگ کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا کو متاثر کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، امریکا اور ایران کے درمیان امن کی راہ ہموار

ایسے میں پاکستان کی جانب سے امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اس مثبت کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور اسے ایک ذمہ دار اور مؤثر ثالث کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

اگر یہ معاہدہ کامیابی سے آگے بڑھتا ہے تو نہ صرف ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ خطے میں استحکام اور امن کے امکانات بھی روشن ہو جائیں گے،اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عالمی ساکھ میں بھی اضافہ ہوگا اور وہ بین الاقوامی تنازعات کے حل میں ایک اہم کردار ادا کرتا نظر آئے گا۔

اظہر جاوید نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سفارتی عمل مثبت سمت میں جاری رہے گا اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان ایک باضابطہ اور دیرپا امن معاہدہ طے پا سکتا ہے، جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *