عالمی امن کی کوششیں ،بہترین سفارتکاری پر چمن کے شہریوں کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

عالمی امن کی کوششیں ،بہترین سفارتکاری پر چمن کے شہریوں کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

پاکستانی عسکری قیادت خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی متحرک اور بہترین سفارتی کوششوں کو چمن کے شہریوں نے سراہا ہے، جنہوں نے عالمی امن کے قیام کے لیے اہم اقدامات کیے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے نہ صرف آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز پیش کی بلکہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ تنازعات کے حل کے لیے 45 روزہ جنگ بندی کا منصوبہ تیار کیا اور اس کے بعد ایک مستقل امن معاہدے کا جامع فریم ورک بھی تشکیل دیا۔

چمن کے مقامی رہنماؤں اور شہریوں نے اس اقدام کو عالمی امن کی جانب پاکستان کی نمایاں کوشش قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ان کی بصیرت، حکمت عملی اور موثر سفارتکاری نے نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دی بلکہ پاکستان کے عالمی تشخص کو بھی مضبوط بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ اور ایران کو شیئر کئےگئے معاہدے میں مرکزی کردار فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کا ہے جو فریقین سے رابطے میں رہے ،اظہر جاوید

اس نوعیت کی سفارتی کوششیں پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ایک نیا باب کھول رہی ہیں، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں کی گئی یہ سفارتی مہم نہ صرف ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوئی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کو بھی ایک مثبت اور ذمہ دار ثالث کے طور پر اجاگر کیا۔

چمن کے شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت کی یہ کوششیں دنیا کو ایک بڑے بحران سے بچانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کے مثبت اثرات مزید واضح ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *