گوجرانوالہ شہر بھر میں شہریوں کی جانب سے پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں فلکسز آویزاں کیے گئے، جن پر پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے “پاک فوج زندہ باد”، “آپریشن غضب للحق” سمیت دیگر تعریفی کلمات درج ہیں اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی قوم اپنی افواج سے بے پناہ محبت رکھتی ہے۔
عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل اور سیاسی قیادت کی کوششوں کے باعث عوام کی طرف سے فیلڈ مارشل کیلئے اظہار محبت کیا جارہا ہے چمن میں بھی شہریوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہیں اور دشمن کو ناکوں چنے چبواتی ہیں، اسی عزم و جذبے کی وجہ سے وطن کے ہر کونے میں فوج کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کی یہ محبت اور حمایت نہ صرف افواج پاکستان کے حوصلے کو بڑھاتی ہے بلکہ ملک میں اتحاد اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتی ہے۔ گوجرانوالہ میں آویزاں کیے گئے فلکسز ایک واضح پیغام ہیں کہ پاکستان کےعوام ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے اور ملک کی حفاظت میں ہر ممکن تعاون فراہم کر ینگے۔
یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ عوامی سطح پر فوج کی قربانیوں اور محنت کو سراہا جاتا ہے اور پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع اور استحکام کے لیے افواج کے ساتھ ہر حال میں کھڑی ہے۔