موٹر سائیکل سوارماہانہ 2000 روپے کیلئے گھر بیٹھے کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟

موٹر سائیکل سوارماہانہ 2000 روپے کیلئے گھر بیٹھے کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟

خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں اور روزانہ سفر کرنے والے چھوٹے ٹرانسپورٹرز کے لیے ‘احساس فیول سپورٹ پروگرام’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت اہل شہریوں کو ماہانہ دو ہزار روپے بطور ایندھن سبسڈی فراہم کی جائے گی، جو خاص طور پر موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ مالکان کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس پروگرام کا آغاز آج 6 اپریل سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد روزانہ سفر کرنے والے شہریوں اور چھوٹے ٹرانسپورٹرز پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ کم آمدنی والے شہری بھی بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے باوجود آسانی سے سفر کر سکیں۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرول مہنگا، موٹر سائیکل پر سبسڈی کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار ، ذرائع

حکومت نے رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے ‘دستک ایپ’ متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے اہل افراد گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کے مطابق سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جائے گی تاکہ نظام میں مکمل شفافیت برقرار رہے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ یہ اقدام براہِ راست غریب طبقے اور روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کے لیے ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے اس طرح کے مزید ریلیف اقدامات متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔

خیبرپختونخوا میں اس اسکیم کے آغاز سے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹے ٹرانسپورٹرز کو ماہانہ مالی معاونت ملے گی، جس سے وہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ کم کر سکیں گے اور روزمرہ کے سفر میں آسانی ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *