جنگ فوری ختم ہوسکتی اگر ایران وہ کرے جو ہم کہتے ہیں،ٹرمپ

جنگ فوری ختم ہوسکتی اگر ایران وہ کرے جو ہم کہتے ہیں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیے اور اس سلسلے میں امریکی تجاویز نہایت اہم ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ جنگ فوری ختم ہوسکتی اگر ایران وہ کرے جو ہم کہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ایران میں موجود مذاکرات کار اب زیادہ معقول ہیں اور امریکہ ایران میں دانشمند افراد سے  بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی مقررہ ڈیڈ لائن حتمی ہے اور اس کے بعد کارروائی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

ٹرمپ نے ایران میں امریکی آپریشن کے بارے میں کہا کہ ہمارا اصل مقصد رجیم کی تبدیلی تھا اور ہم نے پہلی، دوسری اور تیسری رجیم کو تبدیل کر کے اپنی حکمت عملی کامیابی سے نافذ کی۔

یہ بھی پڑھیں :ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا

آبنائے ہرمز کے حوالے سے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران اسے نہیں کھولتا تو وہاں کوئی پل نہیں بچے گا، اور ضرورت پڑنے پر امریکی فوج ایرانی تیل پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کی حمایت کرنے والوں پر بھی تنقید کی ۔

امریکی صدر نے کہا کہ سی این این کا پول کہتا ہے  کہ میں جنگ ہار گیا لیکن میں نہیں ہارا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہیے،ہم نے ایران  میں کامیاب آپریشن کیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *