حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹیں اور کاروباری مراکز جلد بند کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

حکومت نے ملک بھر میں مارکیٹیں اور کاروباری مراکز جلد بند کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

حکومت نے تیل کے ممکنہ بحران کے پیشِ نظر ملک بھر میں مارکیٹس اور کاروباری مراکز جلد بندکرنے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نئے اقدامات منگل 7 اپریل  2026 سے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔

وفاقی کیبنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کا ملک بھر میں مارکیٹیں اور کاروباری مراکز جلد بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے خلیجی ممالک میں تیل کی فراہمی کے مسلسل بحران کے باعث وزیراعظم پاکستان نے ملک بھر میں ایندھن کی بچت کے لیے نئے اور سخت اقدامات کی منظوری دے دی ہے ۔

کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت ان اقدامات کا مقصد توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ نئے سرکاری حکم نامے کے مطابق ملک بھر میں کاروباری مراکز کے لیے درج ذیل اوقات مقرر کیے گئے ہیں تمام دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، بازار اور شاپنگ مالز ہفتے کے تمام دن رات 8:00 بجے بند کر دیے جائیں گے ۔

بیکریاں، تندور، ریستوران اور گروسری اسٹورز کے لیے بند ہونے کا وقت رات 10:00 بجے مقرر کیا گیا ہے ۔
شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تمام تجارتی مراکز جہاں تقریبات منعقد ہوتی ہیں، انہیں بھی رات 10:00 بجے تک بند کرنا لازمی ہوگا ۔ نجی جگہوں پر منعقد ہونے والی تقریبات پر بھی رات 10:00 بجے کی پابندی کا اطلاق ہوگا ۔
فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز کو ان اوقاتِ کار سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے ۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان کیا گیا ہے اوروزیراعظم نے تیل کے بحران کے دوران شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *