صدر ٹرمپ کے بیان پر ایران کا کرارا جواب، عالمی معیشت مفلوج کرنے کی وارننگ

صدر ٹرمپ کے بیان پر ایران کا کرارا جواب، عالمی معیشت مفلوج کرنے کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ بیان بازی اور “جہنم جیسی زندگی” گزارنے کی دھمکی پر تہران نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کا انجام عالمی معیشت کی تباہی کی صورت میں نکلے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو وہ آبنائے ہرمز جیسے اہم تجارتی راستوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے عالمی توانائی اور تجارت کے بہاؤ کو ایک ہی وار سے مفلوج کر سکتے ہیں ۔

یہ سفارتی تنازع اب کھیلوں کے میدان تک بھی پہنچ چکا ہے جہاں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی فٹ بال ٹیم کی حفاظت کی ضمانت نہ دینے کے بیان پر ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو خطرے میں ڈال کر امریکہ کا سفر نہیں کریں گے ۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ جنگی حالات اور کھلاڑیوں کے تحفظ کے پیشِ نظر ورلڈ کپ کے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کیے جائیں، جبکہ ایرانی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اپنے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کوئی بھی انہیں عالمی مقابلے سے باہر نہیں کر سکتا ۔

دوسری جانب ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس نوعیت کی تند و تیز جملوں کی جنگ نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑے فوجی تصادم کے خدشات کو جنم دے دیا ہے جس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو سکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں: ایران سے بات چیت کیلئے ایک سرگرم فریق موجود ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *