وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے اہم احکامات جاری کردیئے

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے اہم احکامات جاری کردیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری کمی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کا مقصد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچانا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم نے بغیر تاخیر پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عالمی سطح پر ملنے والے ریلیف کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

حذیفہ رحمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو عوام کو درپیش مشکلات کا مکمل احساس ہے، اور ماضی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو “دل پر بوجھ” رکھ کر کیا گیا، کیونکہ ملکی معیشت کو استحکام دینا ناگزیر تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو چکی ہیں، وزیراعظم نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول بحران ہمارا پیداکردہ نہیں، کچھ لوگ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اپنا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانا چاہتے ہیں : رانا ثنا اللہ

وزیرِ مملکت نے مزید بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی منتقل کیے جائیں گے، جبکہ سابقہ قیمتوں کی آڑ میں ناجائز منافع کمانے اور مہنگائی بڑھانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو مہنگائی کے بوجھ سے نکالنا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید معاشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *