امریکا اور ایران کے مابین جنگ بندی کے بعد گولڈ مارکیٹ میں ایک دن سونا مہنگا ہونے کے بعد سستا ہوگیا ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ پر بھی قیمتوں میں کمی کا اثر پڑے گا۔
رپورٹس کے مطابق، سونا 35 ڈالر کی کمی کے بعد 4,718 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چاندی کی قیمت ایک ڈالر سے زیادہ گر کر 74 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ امریکی خام تیل 3 فیصد اضافے کے ساتھ 97 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.2 فیصد اضافہ ہو کر 96.86 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا ہے۔