نادرا کے سوفٹ وئیر ڈویلپرز نے ’آل ان ون‘ جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کی تمام سہولیات صرف ایک ہی مشین پر دستیاب ہو گی، یہ کام نادرا کے ادارے این ٹی ایل اور این ٹی آر کے ماہرین نے انجام دیا ، اس کٹ کی نمائش کیپ ٹاون میں ’آئی ڈی فار دی افریقہ کانفرنس‘ میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے 90 تحائف میں سے کتنے تحائف اپنے پاس رکھے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ڈیجیٹل کٹ میں بیٹری، جی پی ایس، موبائل اور وائی فائی کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔اس جدید ترین کٹ کی بدولت اب آل ان ون شناختی کٹ میں ہائی ریزولوشن کیمرہ،آنکھ کی پتلی، انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی پہچان والے فیچرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع
نادرا کے سوفٹوئیر ماہرین کے مطابق یہ کٹ قومی شناختی پروگرامز اور ووٹر رجسٹریشن کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس سے بہترین انداز میں استفادہ کر سکیں گے۔ ڈیجیٹل شناختی کٹ جلد ہی نادرا سینٹرز پر فراہم کر دی جائے گی اور اس کی بدولت شہریوں کو شناختی دستاویز کا اجرا مزید آسان ہو گا۔