سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر کی 7 اسامیوں کے لیے 7 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ خواتین کوٹہ کی ایک اسامی موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے پر اوپن میرٹ پر پر کر دی گئی۔

اسی طرح پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں سٹینوگرافر کی 9 اسامیوں کے لیے 9 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں ایک اسامی خواتین کوٹہ سے اوپن میرٹ پر منتقل کی گئی۔

ایگریکلچرل مکینائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، گروپ آف فیلڈ ونگ، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجینئرنگ کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ اسی ادارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ کی ایک اسامی کے لیے بھی ایک امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی سرکاری قیمت مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

مزید برآں انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کے لیے 3 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

پی پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرست کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *